تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں : سید ناصر حسین شاہ کی کراچی پریس کلب میں گورننگ باڈی سے ملاقات

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب میں گورننگ باڈی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پریس کلب کے صحافیوں کے لئے سوسائٹی کی لیز، ترقیاتی منصوبوں، گرانٹ، میڈیا ٹائون میں متاثر ممبران کے پلاٹس سمیت دیگر مسائل کو جلد حل کیا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کو بھی جلد ریلیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداران امتیاز خان فاران،ارمان صابر ،سعید سربازی، وحید راجپر ،لیاقت مغل، جبار ناصر، سعید لاشاری اور اراکین طاہر حسن خان،عارف بلوچ، ارباب چانڈیو،حفیظ بلوچ سمیت دیگرنے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں