بی ایل آٸی )صو با ئی وزیر جنگلا ت و بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ کی زیر صدا ر ت گرین پا کستا ن پرو گرا م

(بی ایل آٸی )صو با ئی وزیر جنگلا ت و بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ کی زیر صدا ر ت گرین پا کستا ن پرو گرا م
 کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س
کرا چی 17فرور ی۔ وزیر اطلاعات،بلدیا ت ،جنگلا ت ومذہبی امو ر سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلا س میں گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے کام کی افطار کوتیزکیاجائے ۔اس میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔اجلاس میں لیاری ندی کے کنارے دنیا کے سب سے بڑے شہری جنگلات کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق نینوا گرین سم کے حوالے سے خدمات پر خصوصی توجہ دی جائے صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ شہری جنگلات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غلطی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شہری جنگلات کے منصوبے کا فو ر ی افتتا ح کیا اور انکے ویژن کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ لیاری ندی کے کنارے قائم ہونے والے شہری جنگلات میں لگائے جانے والے پودوں کی نشوونما کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اس میں اسپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں کیو نکہ لیاری والے ہما ری پر وڈکٹ ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کو مکمل سپورٹ کر نے کے ساتھ ساتھ لگائے جانے والے پودے عوام کو نظر آنے چاہیے نہرو اور شاہراہوں کے کناروں پر بھی شجرکاری کی جائے ،انہو ں نے کہا کہ جہاں بھی شجرکاری کی جائے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کا بھی خیال رکھا جائے موسم بہار کی شجرکاری کے افتتا ح کے لئے وزیراعلی سے درخواست کی جائے گی ۔ صو با ئی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ شہری جنگلات کے مقام پر بچوں کے لیے کھیل کا میدان بھی قائم کیا جائے ۔شہریوں کے لیے جاگنگ ٹریک اور تفریحی سہولیات ،لیاری ندی کے کناروں پر لگانے جانے والے جنگلات کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے پرکشش اورپیپلز اربن فارس کا بورڈ بھی لگائے جا ئیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ میں بھرتیوں کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے بھرتیاں شفاف طریقے سے میریٹ کے مطابق کی جائیں بھرتیوں کے حوالے سے اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں میرٹ پر پورا اترنے والے افراد کو بھرتی کیا جائے ریلوے ٹریک کے دو نوں اطرا ف پر شجرکاری کی جائے ۔اجلاس میں سیکریٹری جنگلات عبدالرحیم سومرو چیف کنزرویٹر فارسٹ ریاض و گن سمیت تمام متعلقہ افسران نے شر کت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں