وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی موجودگی میں اس بات کی ضمانت دینا ممکن نہیں کہ کوئی انتہا پسندانہ کارروائی نہیں کرے گ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی موجودگی میں اس بات کی ضمانت دینا ممکن نہیں کہ کوئی انتہا پسندانہ کارروائی نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں افغان پناہ گزینوں سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’افغانستان میں امن کے نتیجے میں مہاجرین واپس چلے جائیں تو پھر ہم افغانستان میں کسی واقعے کی صورت میں ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔‘

کانفرنس سے افغانستان کے نائب صدر دانش نے بھی خطاب کیا اور پاکستان میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی کا ذکر کیا۔

افغان مہاجرین کے حوالے منعقدہ اس کانفرنس میں امریکی نمائندے زلمی خلیل زاد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں