فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (ایف یو جے )کے الیکشن برائے سال 2020-21کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس
فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (ایف یو جے )کے الیکشن برائے سال 2020-21کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ مجموعی طورپر 17نشستوں کیلئے 35کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ صدر’ نائب صدراور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چار’چار جبکہ جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کیلئے دو’دو اوراراکین مجلس عاملہ کیلئے 19کاغذات جمع کروائے گئے ۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹروسیم نوازنے مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد کاغذات جمع کروانے والوں کی لسٹ جاری کردی ہے۔ جاری کردہ لسٹ کے مطابق صدر کی ایک نشست کیلئے چار امیدواروں ندیم جاوید’ عابد حسین شاہ’ نصیر احمد چیمہ اوررفیق عماربھٹی نے کاغذات جمع کروائے۔ جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کیلئے دو امیدواروں ذیشان خان اورطاہر رشید نے کاغذات جمع کروائے۔فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کیلئے دو امیدواروں مرزا جاوید اقبال اورندیم شاہد نے کاغذات جمع کروائے ۔نائب صدرکی دو نشستوں کیلئے چارامیدواروں آصف غفار’ عرفان جاوید’ مرزا شبیراحمداور ڈاکٹرتنویر احمد نے کاغذات جمع کروائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کیلئے چارامیدواروں ثناء رؤف ‘ زاہد نذیر’ فیض احمد فریدی اورنادرمان نے کاغذات جمع کروائے۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں کیلئے 19امیدواروں قدیر سکندر’ محمد اقبال’ عاطف چوہدری’ عرفان جہانگیر ‘ عرفان باجوہ’ مرزا عبدالخالق’ محمد دانش شیروانی’ معظم اقبال رندھاوا’ اکرم عزیز’غلام مصطفی’منظورعالم ایاز’ عرفان جاوید’ملک امین’ سعید سومی’ مرزا شبیر احمد’ ناصرمحمود’ آغا علی اشہب’ اکبرغفور اور عبدالواحد نے کاغذات جمع کروائے۔کل 18فروری کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی۔ 19فروری کو اعتراضات جمع اور 20فروری کو اعتراضات کی سماعت ہو گی۔ 21فروری کی شام 5بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ 24فروری کو نئی کابینہ کے چناؤ کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

علی رضا
ممبر الیکشن کمیٹی ایف یو جے

اپنا تبصرہ بھیجیں