ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ علاج معالجے کی سہولت دلوانا، مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سرکاری خرچ پر ادائیگی کے مطالبے

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینزالائنس
(پریس ریلیز)
ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ علاج معالجے کی سہولت دلوانا، مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سرکاری خرچ پر ادائیگی کے مطالبے کی بورڈ سے منظوری سولڈ ویسٹ ملازمین کیلئے تحفہ ہے۔ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز کی زیر قیادت یونین رہنماﺅں کے اجلاس سے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کا خطاب۔
ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آصف اکرام نے کہا ہے کہ ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کو قانونی مراعات دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بورڈ کے دسویں اجلاس میں ملازمین کو علاج معالجے کی سہولت دلوانا، مذہبی رسومات کی سرکاری خرچ پر فراہمی کے مطالبات کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس روم میں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز کی زیر قیادت یونین رہنماﺅں کے 50 رکنی وفد سے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی صحت کا خیال رکھنا اور انہیں قانون کے تحت حاصل مراعات دینا ہمارا فرض۔ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا کہ الائنس کی قیادت کی تین سالہ محنت کے نتیجے میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے دو اہم یونٹس میڈیکل اور حج زیارت مقدسہ کی سہولت کی منظوری ہوگئی ہے۔ ان شآءاللہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے دیگر نکات بھی جلد منظور کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو الائنس کی جانب سے تلوار کا نشان، سندھی ٹوپی، اجرک اور گلدستے کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو جائز حقوق و مراعات کا خیرمقدم کیا جائے گا اور غیرقانونی طور پر مراعات کو ختم کرنے پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے 25 فیصد اضافی الاﺅنس کی ادائیگی میں باقاعدگی لانے، تنخواہوں کی غیرقانونی کٹوتی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر یونین رہنماﺅں وارث گلناز، گل اسلام، جان محمد بلوچ، محمد اکرم، آفاق احمد، الیاس مٹو، الیاس سندھو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں