یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کی جا نب سے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بو رڈ کے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت منعقدہ بو رڈ اجلا س

یونائیٹڈ ورکرز یونین (بلدیہ شرقی کراچی) رجسٹرڈ
پتہ: ڈی ایم سی ایسٹ ورکشاپ، کارپوریشن گیٹ محمود آباد کراچی
(پریس ریلیز)
سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بو رڈ کے ملازمین کو میڈ یکل کی سہو لت کی فراہمی ، حج،زیا رت مقدسہ مریم ، ہنگلا ج یا تراکی منظوری اور 30کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی منظوری پر یو نا ئیٹڈ ورکرز یو نین بلدیہ شرقی کا یو م تشکر میو نیسپل ورکرز ٹریڈ یو نینز الائنس کے صدر سیدذوالفقار شاہ کی خصوصی شرکت ۔
یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کی جا نب سے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بو رڈ کے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت منعقدہ بو رڈ اجلا س میں سولڈ ویسٹ ملازمین کو میو نسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جا نب سے 3سال قبل پیش کردہ چارٹرآف ڈیما نڈ کے اہم ترین نکا ت میڈیکل کی سہولت کی فراہمی اور مذہبی رسوما ت ، مسلم اسٹا ف کو حج ، ہندو اسٹا ف کو ہنگلا ج یا ترا، مسیحی اسٹا ف کو مریم آبا د میلے سیا لکو ٹ کنونشن میں سرکا ری خر چ پر بھیجنے اور بو رڈ کے 6سال سے کنٹر یکٹ پر کا م کرنے والے 30کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری پر یو م تشکر پا رکس آفس میں منا یا گیا ۔ میو نسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر ممتاز مزدور رہنما سیدذوالفقار شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ یو نا ئیٹڈ ورکرز یو نین بلدیہ شرقی کے صدر ملک نواز، جنرل سیکریٹری وارث گلناز، مرکزی رہنماﺅں گل اسلام، جا ن محمد بلو چ ،الیاس مٹو، ملک اعجا ز ،محمد اکر م نے انکا پھو لوں کی پتیا ں نچھا ور کرکے اور پھو لو ں کے ہا ر پہنا کر انکا استقبا ل کیا اس مو قع پر گل اسلا م نے تلا وت کلا م پا ک سے پروگرام کا آغا ز کیا ۔ وارث گلنا ز نے دعا کروائی اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے یونین کے صدر ومیو نیسپل الا ئنس کے جنرل سیکرٹری ملک نو از نے کہا کہ ہما ری 3سال کی مسلسل محنت کا آج یہ پھل ملا ہے کہ ملازمین کو علا ج معالجے کی سہو لت ،حج ،زیارت مقدسہ پر جا نے کی منظوری ملی ہے اور اگر اسی طری ہما را اتحا د قائم رہا تو جلد ہی چارٹر آف ڈیما نڈ کے تحت اپ گریڈ یشن ، ٹائم اسکیل ، ہا وسنگ اسکیم ، پر ومو شن، چھٹیو ں کا معاوضہ ، لیو انکیشمنٹ ، منافع پر بو نس ، اوور ٹائم ، عید الاضحی کا اعزازیہ ، ہا وس بلڈنگ لون ، ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف سمیت اہم نکا ت کو بھی منظو ر کروا لیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری اس کا میا بی سے مخا لفین کی نیندیں اڑ گئیں ہیں اور وہ یہ کریڈٹ لینے کی نا کا م کو شش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 25فیصد اضا فی الاو¿نس کو ڈیڈھ سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عدالتی اعتراضا ت ختم کرواکر بحا ل کروایا ۔ جن لو گوں کو ملکی لیبر لا ز اور قانونی مراعات کی الف بے کا بھی پتہ نہیں وہ بھی قانونی معا ملا ت پر کریڈٹ لینے کی کو شش کررہے ہیں انہوں نے یو نا ئیٹڈ ورکرز یونین ، میو نیسپل ورکرز الائنس اور ورکرز کی جا نب سے ایم ڈی سولڈ ویسٹ اور انکی تمام ٹیم کے ساتھ ساتھ الائنس کے صدر سیدذوالفقار شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملازمین کے ان دیرنیہ مطالبا ت کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا اور کئی با ر چیف سیکرٹری سے ملاقات کی ۔ اس مو قع پر سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی با ت کی ہے نہ پہلے کبھی کسی کو بلیک میل کیا ہے اور نہ ہی آئند ہ بلیک میلنگ کی سیا ست کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبا ت آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔ پو ری چارٹر آف ڈیما نڈ کی منظوری تک جدوجہدجا ری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ اور انتظامیہ کو با ر آور کرادیا گیا ہے کہ الائنس کی پیش کر دہ چارٹر آف ڈیما نڈ کو منظور کیا جا ئے ورنہ سڑکو ں پر احتجا ج کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ بھی عدالتوں میں لڑی جا ئے گی ۔ انہوں نے چیف سیکر ٹری سندھ ، سیکر ٹری فنانس ، سیکرٹری لو کل گورنمنٹ ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجیئر نگ ،ایم ڈی سولڈ ویسٹ ، میئر کراچی سمیت دیگر بو رڈ اراکین کا ملازمین کے میڈیکل اور مذہبی فرائض کی انجا م دہی سرکا ری خرچ پر منظور کرنے پر انکا شکر یہ ادا کیا اجلاس کے موقع پر پی پی کی ایم پی اے شہنا ز انصاری کے قتل اور وزیر اعظم پا کستان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفا ت پر افسوس اور تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ۔ اجلا س میں یو نین رہنما و¿ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ پر اعتما د کا اظہا ر کیا گیا ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
0300-2516778

اپنا تبصرہ بھیجیں