پی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور : پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل فائیو کے دوران شائقین اپنی قومی زبان اردو میں کمنٹری سن سکیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹیٹرز کے آفیشل پینل اور براڈ کاسٹرز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان اردو میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔

پی سی بی نے اس بار پی ایس ایل فائیو میں اردو میں کمنٹری کی خوشخبری سناتے ہوئے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اردو میں رواں تبصرہ کمنٹیٹرز رمیض راجا، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز کریں گے
یہ مبصرین ہر اننگز کے دوران پانچ اوورز کے لیے اردو زبان میں تبصرہ کریں گے اس تبدیلی کا مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو کوریج کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے جو مقامی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچوں کے دوران انگریزی میں کمنٹری کیلئے آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار کمنٹری کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020ء کے آخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں