پی ایس ایل کے وہ غیر ملکی کھلاڑی جو کراچی پہنچ گئ

کراچی:‌دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر پی ایس ایل فائیو کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے کو تیار ہے، شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ بے تابی سے اپنے اسٹار پلیئرز کو ایکشن میں دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں
ایک طرف پی ایس ایل کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں تو دوسری جانب غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے
آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز کے غیر ملکی پلیئرز بھی کراچی پہنچ چکے ہیں، کنگز کے ڈیلپورٹ، مچل میک لینگھن اور اسسٹنٹ کوچ جوہن بوتھا کنگز کی سرزمین پر قدم رکھے چکے ہیں۔
اسی طرح کراچی کنگز کے جارحانہ بیٹسمین ایلکس ہیلز اور خطرناک وکٹ کیپر بیٹسمین والٹن بھی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں