اظہر علی کا اصلی انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے آگیا

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنا اصلی انسٹاگرام اکاؤنٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہر علی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ساتھیوں ، مداحوں اور رابطے میں رہنے والے لوگوں کو انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا اور انہوں نے آئی ڈی بھی لکھی۔

اظہر علی نے لکھا کہ ’میرا آئی ڈی azharali79_ ہے مجھے انسٹاگرام پر بھی فالو کریں‘
اد رہے کہ معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں، ٹویٹر ، فیس بک، انسٹاگرام کے علاوہ کئی شخصیات نے اسنیپ چیٹ پر بھی اپنے آئی ڈیز بنائے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اظہر علی کا بطور کمنٹیٹر ڈیبیو

واضح رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ برس نومبر 2018 میں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھوں گا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا
اکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم ٹیم کی قیادت سونپی۔

اظہر علی کا کیریئر

سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس دوران 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے جس میں تین سنچریز اور 12 نصف سنچریاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں