لاہوتی میلہ کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے۔ عبدالباری پتافی

| | |
|
 
لاہوتی میلہ کا انعقادایک احسن اقدام ہے۔ عبدالباری پتافی
 
کراچی: صوبائی وزیر لائیواسٹاکاینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے لاہوتی میلے کو ماحولیاتی بہتری کے لئے اچھا قدمقرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے میلے ہر جگہ ہونے چاہیئے جس سے نہ صرف ماحول بہترہو گا اس کے ساتھ ساتھ مسائل سے دوچار عوام کو تفریح کا موقع ملے گا۔ یہ  باتانہوں نے مہران  انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ تین روز لاہوتی میلہ2020 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاماتکئے گئے ہیں، میلے کے منتظمین کے مطابق میلے تین دن تک جاری رہے گا جس میں ملکیاور غیر ملکی آرٹس اپکے فن کا مظاہرہ اور مختلف موضع پر گفتگو بھی کریں گے۔افتتاحی تقریب سے سیاحت و ثقافت کے صوبائی وزیر سید سردار شاہ ، اٹلی کی پاکستانمیں مقرر قونصل جنرل مس اینا روفینو،  رکن  سندھ اسمبلی قاسم سومرو اورمہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے بھی خطابکیا۔  میلے کا باقاعدہ آغاز میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی وائی سے کیا گیامیلے میں ملکی و غیر ملکی ادیبوں ۔دانشوروں آرٹسٹ اور فنکاروں کے ساتھ آرٹ اور فنکے مداحوں مختلف یونیورسٹی کے آفسران استاذہ سمیت طلبہ طالبات اور شائقین نے شرکتکی اس موقع پر میلے میں مختلف قسم کے کھانوں ثقافتی اسپوٹس تصاویری نمائش سمیتدیگر اسٹال لگائے گئے۔
|
| |
 
184 ہینڈ آؤٹ نمبر

اپنا تبصرہ بھیجیں