وزیراعظم نے فضل الرحمان کےخلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی

ثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو کو غلط انداز میں لیا گیا ہے، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی لیکن خواجہ آصف سیاسی قد بڑھانے کیلئے آرٹیکل 6 کی بات کررہےہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کو میں نےیاد دلایا آرٹیکل 6 کس پر چلنا چاہیے، وزیر دفاع ہوتے ہوئےدوسرے ملک میں نوکری کر رہےتھے، خواجہ آصف یواےای کی کمپنی میں20 لاکھ کی نوکری کررہےتھے، یہ کہتے تھے پارٹیاں بدلنے والوں پر آرٹیکل 6 لگناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہخواجہ آصف معاملات کو سیاسی طور پر ہوا دینےکی کوشش کررہےہیں، خواجہ آصف کیخلاف حکومت آرٹیکل6کےتحت کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ انہیں کس نے منتخب جمہوری حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں