ہم ٹی وی گروپ نیوز ،انٹرنیینمٹ فوڈز کے بعد پشتو چینل مارچ کے پہلے ہفتے میں لانچ کرنے جا رہا ہے

کراچی(میاں طارق جاوید سے)
ہم ٹی وی گروپ نیوز ،انٹرنیینمٹ فوڈز کے بعد پشتو چینل مارچ کے پہلے ہفتے میں لانچ کرنے جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان سیمت دنیا بھرمیں میڈیا انڈسٹری میں شدید بحران کے بعد جہاں ایک طرف میڈیا انڈسٹری سے لوگوں کو فارغ کیا جا رہا ہے ایسے میں ہم ٹی وی گروپ اپنے انٹرٹینمنٹ ،فوڈز،نیوز چینل کے بعد پاکستان سیمت دینا بھر میں پشتو بولنے والے ناظرین کے کیلئے اپنا” پشتو”چینل مارچ کے پہلے ہفتے میں لانچ کرنے جارہا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پشتو زبان کے پہلے سے موجود چینلز میں ہم ٹی وی گروپ کا پشتو زبان کا چینل ایک اچھا اضافہ ہے ذرائع کے مطابق ایک طرف بی بی سی لندن کی جانب سے انکا عالمی سطح پر مشہور پروگرام “سیربین”بند کر دیا گیا جس کے بعد بی بی سی کی جانب سے چار سو سے زائد ملازمین کی فراغت سیمت پاکستان کی میڈیا انڈسٹری سے 20 ہزار سے زائد افراد کی بیروزگاری کے بعد ہم گروپ کے پشتو چینل کی آمد کو میڈیا انڈسٹری کی بحالی کیلئے خوش آ ئند قرار دیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان میں میں کے پی کے ،بلوچستان، سیمت کراچی اور پنجاب میں پشتو بولنے والے ناظرین کی بڑی تعداد پوری دنیا میں موجود ہیں ذرائع کے مطابق ہم گروپ کے نئے پشتو چینل کیلئےشاہد آفریدی سیمت پشتو بولنے والے اسٹارز کرکٹرز اور ٹی و ی اور فلم کے اسٹارز کے تہنیتی پیغامات جلد آ ن ایئرہونا شروع ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں