ریلیف پیکیج خوش آئند، حکومت اپنی رٹ بحال کرے، محمود مولوی

ریلیف پیکیج خوش آئند، حکومت اپنی رٹ بحال کرے، محمود مولوی

کراچی (کامرس رپورٹر)مشیر ساحلی امور اورسابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(ریپ) محمود مولوی نے حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے 15ارب روپے کے پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر 15ارب روپے کے پیکیج کا اجراء خوش آئند ہے مگرحکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اپنی رٹ بحال کریاورکمشنر ز کی پرائس لسٹوں پر عملدرآمد یقینی بناجائے تاکہ مصنوعی مہنگائی کا راستہ کر عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی اصل وجہ حکومتی رٹ پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ حکومت اپنی رٹ بحال کرے اور پورے ملک میں مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائے جس سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا، کمشنر زکی پرائس لسٹوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاء کی قلت پیدا کرکے مصنوعی کرنیوالوں کو بے نقاب کرے اور قرار واقعی سزائیں دے تاکہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں