وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی برائے سیاست نعیم الحق انتقال کرگئے۔

وزیراعظم عمران خان دیرینہ دوست کے انتقال کی خبر سنتے ہی آبدیدہ ہوگئے
وزیراعظم کا نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل کراچی جائیں گے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کی اور اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی نعیم الحق کی رہائشگاہ پر آمد، عیادت بھی کی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی نعیم الحق کے انتقال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق میرے دوست، ساتھی اور بڑے بھائی ہمیشہ یاد رہیں گے، وہ کینسر کے مرض سے بڑی بہادری کے ساتھ لڑے۔

نعیم الحق گزشتہ کئی روز کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں نعیم الحق سے ان کے گھر پر جاکر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی تھی۔

وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل،پارٹی رہنما عون چوہدری اور شہباز گل بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

اللہ تعالی نعیم الحق کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے. ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ کا نعیم الحق کے خاندان سے اظہار افسوس.

نعیم الحق نے بہادری سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا.

اللہ تعالی نعیم الحق کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے. ناصر حسین شاہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے انتقال پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے اظہار تعزیت

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ حلیم عادل شیخ

اپنا تبصرہ بھیجیں