کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تعمیراتی شعبے کو ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ محسن شیخانی

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چئیرمین محسن شیخانی نے کراچی میں 15فروری کو 2روزہ پراپرٹی شو کا افتتاح ۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چئیر سہیل ورند، آباد سدرن ریجن کے چئیرمین محمد علی رٹاڈیا، کیو مارکٹنگ کے سی ای او محمد ضیا اللہ قاضی، جنرل مینیجر آصف ملک آباد کے ممبران محمود تبہ، ندیم جیوا، ناصر لاکھانی، نور میمن، نور برکات و دیگر بھی موجود آصف پراپرٹی شو میں قاضی گروپ آف کمپنیز کا اسلام آباد میں رہائیشی منصوبہ موٹروے کے لیے ایگزیکٹؤ بلاک کی نمایئش اور سلائیڈ اسکرین پر پروجیکٹ کی خصوصیات دکھائی گیئں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تعمیراتی شعبے کو ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ تعمیراتی شعبے کے متحرک ہونے سے 72ذریعی صنعتوں کا پہۂ چالتا ہے۔تعمیراتی شعبہ سے لے کر ہنرمند اور غیرمند افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔محسن شیخانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید معاشی مشکلات سے دو چار ہے۔ حکومت تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل حل کرے تو یقین ہے کہ معاشی مشکالات ختم ہوجائیں گی۔ محسن شیخانی نے موٹر وے سٹی ایگزیکٹیو بلاک کو کراچی میں متعارف کرانے کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہر کے بلڈرز اور ڈویلپرز ایک دوسرے کے منصوبوں کا مشاہدہ کرکے تجربہ اور ویژن حاصل کریں۔ اس موقع پرضیا اللہ قاضی نے بھی خطاب کرتے ہوئے موٹروے سٹی ایگزیکٹیو بلاک کی خصوصیات سے شرکا کو آگاہی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں