نوشہرو فیروز: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں

نوشہرو فیروز: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کےتنازعے پر ہوا، رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں بغیر سیکورٹی کے موجود تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا پیپلزپارٹی ایم پی اے شہناز انصاری کے قاتلانہ حملے میں شہادت کی مزمت

بیرسٹر مرتضی وہاب کا شہناز انصاری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و افسوس

شہناز انصاری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

وزیراعلی سندھ نے پولیس حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کا نوٹس؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

*وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے فوری رپورٹ طلب کرلی ؛ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

*حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

*حملہ آور کسی بھی صورت بھاگنے نہ پائیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت

میں شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے، بلاول بھٹو

میں غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں