اساتذہ نے طلبہ سے یہ بھی عہد لیا کہ وہ ایسے شخص سے شادی نہیں کریں گی جو جہیز کا مطالبہ کرے گا

آج کے جدید دور میں پسند کی شادی کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پسند کی شادی کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔بھارت ہو یا پاکستان، دونوں طرف ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ بھارت میں ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جس میں بھارت کی مغربی ریاست کے امراوتی ضلعے میں ایک ویمن کالج کی انتظامیہ نے اپنی خاتون طالبات سے حلف لیا ہے کہ وہ کبھی پیار نہیں کریں گی اور نہ پسندکی شادی کریں گی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ودربا یوتھ ویلیفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لڑکیوں سے پسند کی شادی نہ کرنے کا حلف لیا گیا ہے۔اساتذہ نے طالبات سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی نہ کریں جو جہیز کا مطالبہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں