ایکسائز پولیس حب کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری بھاری مقدار میں منشیات برآمد دو ملزمان گرفتار

ایکسائز پولیس حب کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری بھاری مقدار میں منشیات برآمد دو ملزمان گرفتار

حب۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد زمان کی خصوصی ہدایت پر ایکسائز اینٹی نارکوٹکس انچارج فیصل کھوسہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایکسائز اہلکار اکرام رونجھو،سلمان اور انضمام رونجھو و دیگر کے ہمراہ جیرا چیک پوسٹ کھر کھیڑا کے مقام پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی وی ایٹ گاڑی کو روک کر جب گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 200 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جبکہ ایکسائز پولیس حب نے دو ملزمان بھی گرفتار کرلئے ہیں پکڑی گئی منشیات اور گاڑی تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہیں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس انچارج فیصل کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا منشیات ایک ناسور ہے جس کے جنگ جاری رہے گا منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں