پنڈی فتح جنگ روڈ قطبال ٹول پلازہ کے قریب خطرناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی

اٹک(مہتاب منیر خان سے)
پنڈی فتح جنگ روڈ قطبال ٹول پلازہ کے قریب خطرناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی
حادثہ ڈمپر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کی صورت میں پیش آیا، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا
ہائی ایس راولپنڈی سے پنڈیگھیب جا رہی تھی جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈیگھیب سے ہے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں