آرسینک البم 30 کرونا وائرس سے تحفظ دیتی ہے : ہومیو ڈاکٹر حاجی احمد مجاہد

چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی۔ ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ‘ روزانہ سینکڑوں افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ یہ خطرناک وائرس ڈیڑھ درجن ممالک میں پہنچ چکا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ عالمی سطح پر تباہی پھیلادے۔ چین سمیت کئی ممالک نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اس صورتحال میں ہومیو پیتھک فزیشن اور سابق نیوز ایڈیٹر نوائے وقت کراچی ہومیو ڈاکٹر حاجی احمد مجاہد نے کہا ہے کہ کوئی شخص اگر ہومیو پیتھک دوا Arsenic Album 30(آرسینک البم 30) 3روز نہار منہ ایک خوراک استعمال کرے تو کرونا وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ اگرارد گرد کرونا وائرس موجود ہو تو ایک ماہ بعد یہی دوا پھر 3روز نہار منہ استعمال کی جائے تو کرونا وائرس سے مکمل تحفظ مل جاتا ہے۔ اگر خدانخواستہ کرونا وائرس ہوجائے تو Arsenic Album 30, Crotalus Horridus, Eupotorium Perfباری باری دینے سے مریض جلد مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے۔ کئی مغربی ممالک خصوصاً بھارت کی وزارت صحت نے 30جنوری 2020ء کو ملک بھر میں ہومیو پیتھک دوا Arsenic Album 30تمام شہریوں کو فوری طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل الائنس (APHMA)کے چیئرمین ڈاکٹر محمد صدیق طاہر آرائیں نے حکومت پاکستان کی وزارت صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کرونا وائرس کی حفاظتی ہومیوپینھک دوا تمام شہریوں کو دینے کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں