محمد طحہ ٰ ایم ڈی پی ایس او تعینات

وفاقی حکومت نے محمد طحہ ٰ کوایم ڈی ( سی ای او) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی ( پی ایس او) مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔سی ڈی اے کے ڈی جی آڈٹ اینڈ اکائو نٹس رانا شکیل اصغر کو کو تاحکم ثانی فنا نشل ایڈوائزر سی ڈی اے کا چارج دیا گیا ہے۔ وہ پا کستان آڈٹ اینڈاکائونٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں ۔ ڈی جی اسٹیٹ سی ڈی اے اور پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ 19 کے افسر نوید الہیٰ کو ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں