پاکستان سے پولیو کا خاتمہ افغانستان میں خاتمے سے مشروط ہے، عذرا پیجوہو

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے پولیو ختم نہیں ہوگا ہم پولیو کا خاتمہ نہیں کرسکتے ،سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بل تیار کر لیا ہے ، میں نہیں چاہتی کہ کسی بچے کو کتا کاٹے،مگر لوکل گورنمنٹ کتوں کا حساب کتاب کرے ،جنوری میں 2 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،صوبے میں کرونا وائرس کے تمام مشتبہ کیسز کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ کراچی میں اربن ہیلتھ یونٹس میں رہنے والے غریب افراد کے لیے کراچی اربن پلان بنارہے ہیں۔جناح اسپتال کی وفاق میں منتقلی کا معاملہ سیاسی ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ زاہد عباسی بھی موجود تھے ۔، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح اسپتال میں تفریق میں مشکلات ہوگی ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر جناح میں ہے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کیسے جناح اسپتال میں ایڈجسٹ ہونگے یہ بڑا مسئلہ ہے،معاملے پر صدر عارف علوی سے غیر رسمی طور پر گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان کے سامنے یہ نشاندہی کی گئی تھی کہ وفاق ان اسپتالوں کو نہیں چلا سکتا، مارچ تک واضح ہو جائے گا، مل کر کوئی لائحہ عمل طے کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں