کمشنر سیسی اسحاق مہر کا ایم پی اے عبدالرزاق بلوچ کے ہمراہ لانڈھی ہسپتال کا دورہ

کراچی(14 فروری) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن محمداسحاق مہر نے جمعہ کو پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ کے ہمراہ سوشل سیکورٹی لانڈھی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرممتازشیخ، سی ایم او لانڈھی سرکل ڈاکٹراکرم شیخ، ڈائریکٹرلانڈھی ڈائریکٹوریٹ مخدوم جہانزیب، ڈائریکٹرانجینئرنگ محمدوسیم، انجینئراظہرظہیر اور ڈائریکٹورپروکیورمنٹ ڈاکٹرسعادت میمن بھی تھے۔ ایم ایس سوشل سیکورٹی لانڈھی ہسپتال ڈاکٹرغلام سرورلاشاری نے کمشنر سیسی اور دیگر کو ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ کمشنر اسحاق مہر نے ہسپتال کی لیبارٹری، آئی سی یو، آرتھوپیڈک وارڈ، کچن اور دیگرحصوں کا معائنہ کیا اورہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں علاج معالجہ سے متعلق دی جانے والی سہولتوں پر استفسار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیسی کے ہسپتالوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے تاکہ یہاں آنے والے مریض ہر قسم کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے حال ہی میں رینوویٹ ہونے والی لیبارٹری، آرتھوپیڈک اور آئی سی یو میں سہولتوں کو سراہا جبکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر سیسی اسحاق مہراور ایم پی اے عبدالرزاق بلوچ نے میڈیکل اسٹور اور کچن کا بھی معائنہ کیا اور یہاں زیرعلاج مریضوں کو دی جانے والی دواؤں اور غذا کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران مریضوں اور ہسپتال کے عملے سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(منصور معطر)
ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز
0300-3918123
[21:36, 14/02/2020] Mansoor Moatar Sessi:

اپنا تبصرہ بھیجیں