ملک ریاض احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے – دوبارہ سمن جاری کر کے دو مارچ کو طلب

بحریہ آئیکون ٹاور کیس کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اور ایک بار پھر ملک ریاض حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جمعرات کو احتساب عدالت نے ملک ریاض کو دوبارہ سمن جاری کر کے دو مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ وکیل قاسم نواز نے بتایا کہ ایک ملزم غلام عارف کینیڈا میں ہے، ان سے رابطہ ہو گیا ہے۔ عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں