چِھچھورے – کو باکس آفس پر حیران کن کامیابی ملی اور یہ 153 کروڑ 9 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی

2019 بالی وڈ کے لیے اس لحاظ سے یادگار رہا کہ اس برس ریکارڈ فلمیں 100 کروڑ کلب میں داخل ہوئیں۔
ریڈف ڈاٹ کام کے مطابق 2019 کے اختتام تک 17 فلمیں 100 کروڑ کے ہندسے کو پار کر چکی تھیں
’چِھچھورے‘ کو باکس آفس پر حیران کن کامیابی ملی اور یہ 153 کروڑ 9 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔پہلے روز 7 کروڑ 32 لاکھ روپے سے آغاز کرنے والی ساجد ناڈیا والا اور نتیش تیواڑی کی فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ ’چِھچھورے‘ سشانت سنگھ راجپوت کے کیریئر کی اب تک سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی۔گُڈ نیوز:
سال 2019 کا اختتام ایک اچھی خبر کے ساتھ ہوا۔گڈ نیوز کا پرومو جاری ہونے کے بعد اس کے بارے میں اچھی رائے سُننے میں آئی۔ اکشے کمار اور کرینہ کپور کی ’گُڈ نیوز‘ کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ 150 کروڑ کا ہندسہ پار کر جائے گی۔
اس کے علاوہ ’ساہو‘ بھی 150 کروڑ کما چکی ہے جبکہ ‘دبنگ تھری‘ بھی 150 کروڑ کے قریب ہے۔ اس طرح سال 2019 کی دسویں بڑی فلم کے لیے ’گُڈ نیوز‘، ’ساہو‘ اور ’دبنگ تھری‘ میں مقابلہ ہے۔مشن منگل:
اس فلم کا موضوع بہت اہم تھا اور اس کے ساتھ اس کی کاسٹ میں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار اور ودیا بالن، سوناکشی سنہا، تاپسی پنوں، کریتی کلہاری اور شرمن جوشی کی موجودگی نے اس فلم کو 200 کروڑ کے کلب میں داخل کر دیا۔
ڈائریکٹر جگن شکتی نے اس فلم کے ساتھ پورا انصاف کیا اور فلمی شائقین کو سنیما ہال تک لانے اور 203 کروڑ تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

کیساری:
اکشے کمار اور کرن جوہر کی فلم ’کیساری‘ ایک حقیقی کہانی پر مبنی تھی جو شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہی۔ ’کیساری‘ کا آغاز بھی اچھا تھا اور اس کا اختتام 154 کروڑ 41 لاکھ پر ہوا۔ہاؤس فُل فور
ہاؤس فُل فور کے بارے میں عوام کی شدید منفی اور تنقیدی رائے کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ فلم بمشکل 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہو گی تاہم اکشے کُمار کی جاندار کامیڈی نے اسے 200 کروڑ کے کلب میں پہنچا دیا۔ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا کی یہ فلم توقع سے بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی۔اُڑی: دا سرجیکل سٹرائیک
اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پہلے روز 10 کروڑ روپے سے آغاز کرنے والی فلم نے 200 کروڑ کیے ہوں۔تاہم ایسا ادیتیا ڈہر کی فلم ’اُڑی‘ کے ساتھ ہوا جس کا آغاز 8 کروڑ 20 لاکھ روپے سے ہوا اور پھر اس نے 200 کروڑ کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ وکی کوشال نے اس فلم سے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں