کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ کیلئے کارکردگی دکھائیں، رزاق

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کہتے ہیں دعا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون بیٹنگ ٹیم بنے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کے لیے کارکردگی دکھائیں۔

لاہور میں رائیونڈ روڈپر قائم ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی مستقبل میں اچھے نتائج دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے میچوں میں نوجوان کرکٹرز کو اتنی جلدی چانس دینے کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔

اس موقع پر رزاق نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بڑی ٹیموں کے خلاف بھی بنگلا دیش جیسی کارکردگی دکھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں