سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے:عثمان بزدار

سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے:عثمان بزدار
اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، مخالفین کی خواہشات کے برعکس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے
غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں اور مخالفین کے عزائم بری طرح ناکام ہوئے
لاہور13 فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی ہر شہر اور ہر علاقے کا حق ہے۔ صوبے کے ہر شہر اور ہر حصے کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی ضرورت کو مدنظر ر کھ کر ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین کیلئے پہلی مرتبہ منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا تناسب ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں بہتر ہے اور تنقید برائے تنقید کرنے و الوں کو حقیقی اعداد و شمار دیکھ کر بات کرنی چاہیئے۔ سابق حکومت لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں متعدد منصوبے ادھورے چھوڑ کر گئی۔ گزشتہ دور کے متعدد منصوبوں کی ادائیگیاں موجودہ حکومت نے کیں اور تعصب سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی تیاریاں مکمل ہیں اور فنڈز بھی مختص کئے جا چکے ہیں، سیکرٹریٹ جلد قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور مخالفین کی خواہشات کے برعکس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں اور مخالفین کے عزائم بری طرح ناکام ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت اپنی مدت پورے کرے گی اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا مقدم ہے۔ عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور فون نمبر 04299201390

اپنا تبصرہ بھیجیں