پانچ سالہ ا سٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا خیر مقدم ۔میاں زاہد

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے پانچ سالہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 کا اعلان خوش آئند ہے۔ اس سلسلے میں نجی شعبہ سے بھرپور مشاورت کی جائے تاکہ یہ پالیسی کامیاب ہو سکے جس سے ٹیکسٹائل کی برآمدات پر انحصار کم ہو سکے گا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اس پالیسی سے ایس ایم ای سیکٹر اور چھوٹے کاروبار بھی ترقی کریں گے، اس لئے اسے بیوروکریسی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں