واٹربورڈ صنعتوںکی اہمیت اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہے

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ سندھ حکومت خصوصاً وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ملک کے معاشی حب کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے ، شہر کے تمام انڈسٹریل زون میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ نے اہم ودوررس اقدامات کیئے ہیں، صنعتکاروتاجرنمائندگان سے مشاورت کے بعد مزیداقدامات کیلئے جائیں گے ،یہ با ت انہوںنے چیئرمینپاکستان بزنس انٹل ایکچوئیل فورم میاں زاہد حسین کی قیادت میں آنے والے صنعتکاروں کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے حالیہ دنوں میں شہر خصوصاًصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلے ایم ڈی واٹربورڈ کے اقدامات کو سراہا اور انہیں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا ،اس موقع پر وفد کے اراکین نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کو صنعتکاروں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل پرزور دیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے وفد کو مسائل کے فوری حل کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ واٹربورڈ صنعتوںکی اہمیت اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہے، انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں مختلف فورمز پرصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی اور مشاورت سے ان کے حل پر پیشقدمی بھی ہوئی ہے ،شہرکے مختلف حصوں میں قائم صنعتی علاقوں میں سیوریج اور فراہمی آب کے مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ نے اہم اور دررس اقدامات کیئے ہیں ،مزید پر کام جاری ہے،سندھ حکومت خصوصاً وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسیدناصرحسین شاہ کی ہدایات ہیں کہ صنعتکاروں کے مسائل فوری حل کیئے جائیں ،ان ہدایات کی روشنی میںمختلف انڈسٹریل ایریاز کیلئے واٹربورڈ نے فوکل پرسن مقرر کردیئے ہیں جبکہ سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے اضافی راڈنگ ،جیٹنگ اور سیورکلینگ مشینیں تفویض کردی گئی ہیں ،ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ،انہوں اجلاس میں موجود افسران وانجینئرز کو وفد کی جانب سے اجاگر کئے گئے مسائل کے فوری حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں ، اس موقع پرایم ڈی واٹربورڈکے اسٹاف آفیسر موہن لعل ، ڈی ایم ڈی آرآر جی کے اسٹا ف آفیسر ندیم کرمانی ، ایگزیکٹیوانجینئربن قاسم دین محمدشر اور دیگرافسران وانجینئرز بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں