ناقص انتظامات پر کاساریکا ریسٹورنٹ کو سیل کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پرریسٹورنٹ کو سربمہر کردیا متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 95 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فوڈسیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری سٹوریج ،ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرکاساریکا ریسٹورنٹ کو سیل کردیا۔مزید برآں حشرات کی موجودگی ، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرکالیسٹوملٹی لیول ریسٹورنٹ اورپنجاب کالج کینٹین کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی ہے علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور اسکے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر95,000کے جرمانے عائد کیے-nawaiwaqt-report

اپنا تبصرہ بھیجیں