اگر مریم نواز کو باہر بھیجا جاتا ہے تو یہ خاموش نہیں بیٹھیں گی

ایک نجی ٹی وی چینل سے گقتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مریم نواز کو باہر بھیجا جاتا ہے تو یہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ اںھوں نے کہا کہ بیرون ملک جا کر غیر ملکی لابی کو ہمارے سلامتی اور انصاف جیسے اداروں کے خلاف سرگرم کرینگی-انھوں نے کہا کہ مریم نواز اس وقت بہت زیادہ پریشان ہیں۔
اںھوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنے ملازموں پر اپنا سارا غصہ نکال رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے جس مقصد کے لیے چپ کروایا گیا وہ پورا نہیں ہو سکا، مجھے اس لیے خاموش کروایا گیا تھا کہ جلد ہی لندن بھیجا جائیگا اور اسکی گارنٹی شہباز شریف نے دی تھی، اگر مجھے جلد ہی باہر نہ بلایا گیا تو میں اپنی خاموشی کو توڑ دونگی۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ جب یہ خبر سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی تو انکا کہنا تھا کہ وہ فکر نہ کریں انھیں جلد ہی لندن بلوا لیا جائیگا۔
واضع رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر کا انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خاموشی اب صرف چند دن کی مہمان ہے۔ مریم نواز کی جانب سے میں آپ کو بتا دوں کہ مستقبل میں وہ مستقل طور پاکستانی سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہیں اور موجود حالات کے پیش نظر ان کا طرزسیاست پہلے سے مختلف ہو گا۔ زبیر عمر نے مزید کہا تھا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں لیکن انہیں ضمانت ملنے کے باوجود صرف شک کی بنیاد پر روکا ہوا ہے۔
مریم نواز دو ٹویٹ کر دیں تو انہیں جیل میں بھیج دیا جاتا ہے۔اگر حکومت ہمیں یہ ضمانت دے کہ سیاسی طور پر فعال ہونے کی وجہ سے مریم نواز کو نہیں پکڑا جائے گا تو چند ہفتوں میں بھرپور طریقے سے سیاست کریں گے۔ خیال رہے کہ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے پیش گوئی کی ہے کہ رہنمامسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اب ٹویٹر کی بجائے ٹک ٹاک پر نظرا ٓئیں گی ۔
ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ مریم نواز لندن چلی جائیں تاہم اگر ایسا ہو گیا تو انہیں خاموش کرانا مشکل ہو جائے گا۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو انٹر ٹینمنٹ سے سیاست کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف اس مہم کو باقاعدہ ایڈوٹائزنگ ایجنسیز ڈیزائن کر رہی ہیں۔ ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں جس میں مہنگائی دکھائی جاتی ہے اور بجلی ‘ گیس کے بل دکھائے جاتے ہیں۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیوز میں یوتھیے اور شیر کے لفظ کا استعمال بہت زیادہ کیا جار ہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں