جامعہ اردو کے اسسٹنٹ پروگرام انچارج گلشن اقبال آصف رفیق کو تیسری شادی مہنگی پڑگئی : دولہے کو زخمی حالت میں تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا

نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں آصف رفیق  کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ ان کی پہلی بیوی آپہنچیں ۔ شادی میں پہلی بیوی نے دولہے آصف رفیق کی پٹائی کے بعد تیموریہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دولہے کے کپڑے پھٹے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس کو تقریب میں موجود افراد کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی جس پر انہوں نے دولہا کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا ۔  تیموریہ پولیس کے مطابق دولہے آصف رفیق کو زخمی حالت میں تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں فیملیز کو تھانے طلب کیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کے بعد واقعے کی تفصیل سامنے آئے گی ۔ پہلی بیوی کا الزام ہے کہ آصف رفیق بنا بتائے تیسری شادی بنت شیخ اسماعیل نامی لڑکی سے شادی کر رہا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آصف رفیق کے والدین بھی تیسری شادی میں شریک تھے جب کہ تیسری شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کئے گئے اور پہلی اور دوسری بیوی سے آصف رفیق نے کہا کہ میں حیدر آباد تین روز کیلئے جارہا ہوں ۔ پہلی بیوی کے مطابق ان کا اور آصف رفیق کا نکاح 10 اکتوبر 2014 کو نکاح اور 5 فروری 2016 کو رخصتی ہوئی اور اب ان کا ساڑھے تین سال کا بیٹا بھی ہے ۔ دوسری شادی زہرہ اشرف لڑکی سے کی ہے وہ اس وقت بیمار ہے اور آج کل جناح یونیورسٹی برائے خواتین ناظم آباد کی ملازمہ ہے ۔ آصف رقیق نے پہلی بیوی سے دوسری اور تیسری شادی کی اجازت نہیں لی اور دوسری بیوی سے تیسری شادی کی اجازت تک نہیں لی ہے ۔

https://youtu.be/rNHae_eibzw

اپنا تبصرہ بھیجیں