کیو مارکیٹنگ کے زیر اہتمام 15 اور 16 فروری کو ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں پراپرٹی شو کا انعقاد

کراچی: کیو مارکیٹنگ کے زیر اہتمام 15 اور 16 فروری کو ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا افتتاح ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی کریں گے۔پراپرٹی شو میں قاضی گروپ آف کمپنیز کے وائس پریزیڈنٹ اور موٹر وے سٹی ایگزیکٹو بلاک منصوبے کے منیجنگ ڈائرکیٹر قاضی ضیااللہ، آباد کے ممبران بلڈرز و ڈیولپرز کے علاوہ مختلف تاجر تنظیموں،رئیل اسٹیٹ سے منسلک کاروباری افراد شرکت کریں گے۔پراپرٹی شو میں قاضی گروپ آف کمپنیز کا اسلام آباد میں نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 منٹ کی مسافت پر موٹر وے سٹی ایگزیٹو بلاک رہائشی منصوبے کی نمائش کی جائے گی۔ کیو مارکیٹنگ کے جنرل منیجر آصف نے بتایا کہ موٹر وے سٹی ایگزیٹو بلاک قاضی گروپ آف کمپنیرکے دیگر شاندار رہائشی منصوبوں میں سے ایک اعلیٰ رہائشی منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ بہترین لوکیشن کے ساتھ دور جدید کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ بہترین رہائشی منصوبہ ہے جس میں کشادہ سڑکیں،جدید گولف کورس،واٹر پارس، تھیم پارک ودیگر وسیع و عریض پارکس،بہترین اعلیٰ تعلیمی ادارے،ماڈرن طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال اور دیگر عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں دستیاب ہیں۔جی ایم آصف نے کہا کہ موٹر وے سٹی ایگزیکٹو بلاک منصوبے کے لیے خرید وفروخت کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی اجازت حاصل ہے۔مارکیٹنگ منیجر آصف نے کہا کہ اپنا گھر کی خواہش رکھنے والوں کے لیے موٹر وے سٹی ایگزیٹو بلاک بہترین سرمایہ کاری کے لیے آئڈیل رہاشی منصوبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ موٹر وے سٹی ایگزیٹو بلاک میں بکنگ نقد ادائیگی یا 5 سال کے عرصے میں آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں