امریکہ نے حافظ سعید کی سزا کواہم پیشرفت قراردے دیا

امیر کالعدم جماعت الدعوة حافظ سعید اور ان کے ساتھی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ حافظ سعید اور انکے ساتھیوں کو ملنے والی سزا نہ صرف کالعدم لشکرِ طیبہ کے کیے گئے جرائم کے احتساب بلکہ بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کیخلاف پاکستان کےاپنے وعدوں پر پورا اترنے کے حوالے سے بھی اہم قدم ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان کاموقف ہے کہ پاکستانی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیناپاکستان کے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں