اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا

پاکستانی خواتین دنیا میں فروغ امن میں پیش پیش ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین پیس کیپرزکی کارکردگی نےدھاک بٹھا دی ، پاکستانی خواتین کے15 رکنی دستے کوگزشتہ ہفتے تمغوں سے نوازا گیا۔

پاکستانی خواتین اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں امن کےلیےسرگرم عمل ہیں، انھوں نے نہ صرف ملک کا نام روشن اور مثبت تشخص اجاگر کیا بلکہ دنیاکےلیےپاکستانی باہمت خواتین جرات وبہادری کی عظیم مثال بن کرابھریں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا 16 فروری سے 4روزہ دورہ پاکستان بھی ان خدمات کااعتراف ہے۔

پاکستانی خواتین نےاقوام متحدہ کےجھنڈے کیساتھ سبز ہلالی پرچم بھی سربلند کیا، امن مشن دستےمیں شامل پاکستانی خواتین فوجی،پولیس افسر، سافٹ ویئرانجینئر ، ماہرنفسیات، ڈاکٹروں اور صنفی مشیر کےطور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں