حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا باقاعدہ عندیہ دے دیا

“حکومت” نے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا باقاعدہ عندیہ دے دیا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پہلے دھرنے کی اور بات تھی، مولانا اب اسلام آباد آئے تو ان کی خیر نہیں ہوگی، دبوچ لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف ایک مرتبہ پھر دھرنا دینے اور مارچ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد حکومتی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ چاہے شہباز شریف پاکستان واپس آئیں یا مولانا فضل الرحمان دوبارہ کوئی دھرنا دیں۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پہلے دھرنے کی بات اور تھی، اب ویسے کسی دھرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اب اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو ان کی خیر نہیں ہوگی۔ اس مرتبہ مولانا نے دھرنا دینے کی کوشش کی تو وہ فوری دبوچ لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں