این آئی سی وی ڈی کے پوسٹ فیلوشپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز میں تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد، 53 فیلوز کو سرٹیفیکٹس دے گئے

پریس رلیز
این آئی سی وی ڈی کے پوسٹ فیلوشپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز میں تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد، 53 فیلوز کو سرٹیفیکٹس دے گئے

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وھاب کی این آئی سی وی ڈی کو امراضِ قلب کا بہترین ادارہ بنانے پر ادارے کی انتظامیہ کی تعریف

این آئی سی وی ڈی نے تحقیق اور میڈیکل تعلیم میں بے حد ترقی کی ہے: مرتضیٰ وھاب

این آئی سی وی ڈی کی امراضِ قلب کے علاج، تربیت اور تحقیق میں بہتری لانے کے لئے انتھک کاوشیں ہیں: پروفیسر ندیم قمر

کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے فیلوز میں تقسیم اسناد کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔یہ تقریب بروز 12 فروری 2020ء کو کراچی میں ہوئی۔ انٹروینشنل کارڈیالوجی، پیڈز کارڈیالوجی، ایکوکارڈیوگرافی، کارڈیک سرجری اور الیکٹروفزیالوجی میں فیلوشپ کی تربیت مکمل کرنے والے53 ڈاکٹرز میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے ۔ حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وھاب تقریب کے
مہمان خصوصی تھے۔

فیلو ڈاکٹرز، ان کے والدین اور این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، مہمان خصوصی مرتضیٰ وھاب نے کہا کہ فیلو ڈاکٹرز اورعملے کے لئے اس عظیم تقریب کا انعقاد کرنا انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پورے پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعباجات میں این آئی سی وی ڈی کے پوسٹ گریجوئیٹس پروگرام اور اس کے مثبت اثرات کی تعریف کی۔

حکومت سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب تدریسی عمل اور تحقیق کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ این آئی سی و ی ڈی تحقیقی ادارے کی حیثیت سے قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اعلی ٰ درجہ حاصل کرے اور مسقتبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتا رہے۔

اس موقع پر این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے تقریب میں شرکت کرنے پر شرکاء کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل، فیکلٹی میمبرز اور این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں یہ سنگِ میل عبور کیاہے۔فیلوڈاکٹرز اور این آئی سی وی ڈی کی منیجمنٹ کے لئے اس تقریب کا انعقاد کرنا بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ این آئی سی وی ڈی کا فیلوشپ پروگرام بہترین ڈاکٹرز کی تیاری پر مرکوز ہے۔جو قائدانہ صلاحیت اور انتظامی مہارت کے اعلیٰ معیار کے ساتھ ساتھ اخلاقی طریقوں سے بھی لیس ہے تاکہ وہ قابل اور ہمدرد ماہرین کی حیثیت سے کام کرسکیں۔ این آئی سی وی ڈی اڈلٹ کارڈیالوجی، پیڈز کارڈیالوجی، اینستھیزیالوجی، کارڈیک سرجری، انٹروینشنل کارڈیالوجی اور الیکٹروفزیالوجی میں فیلوشپ ٹریننگ کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔ ہم کارڈیالوجی میں پوسٹ گریجوئیٹ ڈپلومہ کی ٹریننگ بھی کرواتے ہیں۔ یہ بات باعثِ فخر ہے کہ 2015 سے 2019 کے دوران 125فیلو ز نے ایف سی پی ایس کار ڈیالوجی ٹریننگ، کارڈیک سرجری میں 15 اور 129 ٹرینینز نے کارڈیالوجی میں ڈپلومہ کلیئر کیا۔

پروفیسر ندیم قمر نے مزید کہا کہ ان کو یہ بات کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ 2015 میں صرف ایک این آئی سی وی ڈی تھا لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کی انتھک محنت سے صوبہ ء سندھ میں 10 این آئی سی وی ڈی ہسپتال اور 15 چیسٹ پین یونٹس قائم کیئے گئے ہیں جو مریضوں کو دن رات انہی کے گھروں کے قریب امراضِ قلب کے جدید و معیاری علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

انہوں نے ان منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور تعاون کرنے پر حکومتِ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور این آئی سی وی ڈی ٹیم کی انتھک کاوشوں کو بھی سراہا۔

تقریب میں مختلف اداروں کے صحت اور غیر کلینکل پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عبدالناصر
این آئی سی وی ڈی، کراچی

اپنا تبصرہ بھیجیں