چودھری شجاعت نے عمرہ ادا کر لیا

صدر مسلم لیگ ( ق) چودھری شجاعت نے عمرہ ادا کر لیا عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری دی اورحکومت کے لئے خوب دعائیں کیں۔تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین عمرہ ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی ۔چوہدری شجاعت حسین کا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعا کی ہے، حکومتی اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے۔ جب صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہی تو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ پاکستان واپس جا کر اٴْنہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت اور امن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے مجھے پوری امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں