امید ہے قلندرز اچھا کھیلے گی، ماحور شہزاد

پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر ماحور شہزاد نے پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے قلندرز اچھا کھیلے گی۔

بیڈ منٹن پلئیر ماحور شہزاد نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل کا انتظار ہے، خوشی ہے کہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں اور وہ بھی یہ میچز دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گی
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار لاہور قلندرز اچھا کھیلے۔

دوسری جانب قلندر کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، کھلاڑیوں کی پریکٹس کے دوران پرفارمنس بہتر ہے، عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اس بار قلندرز لاہوریوں کو مایوس نہیں کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں