چیئرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے ریکارڈ ویلفیئر کر کے ایف سی ایس کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،ماہی گیروں کا زبردست خراج تحسین

کراچی : چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کی ماہی گیروں کے لئے تین سالہ مدت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ماہی گیر جماعتوں کا اظہار تشکر، عبدالبر نے ریکارڈ ویلفیئر کر کے ایف سی ایس کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،ماہی گیروں کا زبردست خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کی تین سال کے دوران ماہی گیر جماعتوں اور ماہی گیروں کے لئے ویلفیئر،علاج معالجہ، تعلیم و تربیت سمیت ماہی گیروں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کچھی مسلم بڈالہ جماعت پانجری پاڑہ کیماڑی کے صدر محمد حسین اور سیکرٹری جنرل حنیف سوڈا نے کہا ہےکہ چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے اپنی تین مدت میں ماہی گیروں کی ریکارڈ ویلفیئر کی ہے جس پر ماہی گیر برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔

کچھی مسلم بڈالہ جماعت پانجری پاڑہ کے عہدیداروں نے کہاکہ چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر نے اپنے تین سالہ دور میں جتنی ماہی گیروں کی ویلفیئر کی ہے ۔ ایف سی ایس کے گزشتہ 30 سالہ دور میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر کو اللہ تعالی نے ماہی گیروں کے لئے فرشتہ بناکر بھیجا ہے ۔ ہم ماہی گیروں کے دل سے ہمیشہ چئیرمین عبدالبر کے لئے دعائیں نکلتی ہیں ۔ ماہی گیر جماعت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چئیرمین عبدالبر کے لئے جو زہر اگل رہا ہے وہ ماہی گیروں کے لئے آستین کا سانپ ہے۔ وہ ماہی گیروں کا کبھی ہمدرد نہیں ہو سکتا ۔ ماہی گیروں کے رہنماء کا روپ دھار نے والا وہ بہروپیا غریب ماہی گیروں کا اصل دشمن ہے ۔ وہ بہروپیا جلد بے نقاب ہو کر رہے گا ۔ماہی گیر جماعت کے عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیر احسان فراموش نہیں ہیں وہ چئیرمین عبدالبر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں