ذرا سی بے خیالی مہنگی پڑ گئی، لڑکے کو ہوز پائپ نے اڑا کر رکھ دیا

منچلے افراد کی جانب سے ایسی غلطیاں سامنے آتی ہیں جو انہوں نے جان بوجھ کر کی ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

لیکن سوئیڈن میں ایک لڑکے کی جانب سے کی گئی ایسی ہی غلطی نے اسے اسکیٹنگ بورڈ پر سے اڑا کر پھینک دیا۔

جی ہاں ایک منچلا روڈ پر اسکیٹنگ بورڈ کی مدد سے بہت تیزی سے دوڑ رہا تھا کہ اچانک اس کے راستے میں ایک ہوز پائپ سامنے آیا جو سڑک کے ایک کنارے سے لے کر دوسرے کنارے تک نکاسی آب کے لیے عاضی طور پر لگایا گیا تھا۔

نوجوان نے اس پائپ کو نظر انداز کر دیا یا پھر یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے اس پائپ کو دیکھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس اسکیٹنگ بورڈ کے پہنچنے سے قبل اس پائپ پر سے ایک سائیکل سوار بھی گزر کر گیا ہے۔

یہاں یہ بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ لڑکے کو شاید یہ محسوس ہوا ہو کہ وہ اسکیٹنگ بورڈ کے ان پہیوں کی مدد سے بھی اس پائپ کے اوپر سے باآسانی گز جائے گا۔

لیکن نتیجہ امیدوں کے برخلاف سامنے آیا اور اسکیٹنگ بورڈ پانی بھرے اس پائپ سے ٹکرا کر وہیں روک گئی جبکہ اس پر سوار لڑکا اڑتا ہوا آگے کی جانب جا گرا۔

اس واقعے میں یہ لڑکا بڑے نقصان سے محفوظ رہا۔

یہ ویڈیو ریڈ اٹ پر شیئر کی گئی جہاں صارفین اس اسکیٹنگ بورڈ پر سوار شخص کی اس حرکت پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں