عاصم اظہر کا ہانیہ کی سالگرہ پر سرپرائز

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر شوبز انڈسٹری کے وہ دو معروف نام ہیں جو اپنی دوستی کی وجہ سے خوب شہرت رکھتے ہیں ۔

11 فروری کو 23 سال کی ہونے والی ہانیہ عامر کے لیے ان کے دوست عاصم اظہر نے ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا جسے اپنے طرز کی منفرد پارٹی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا
عاصم کی جانب سے ہانیہ کے اس بڑے دن کو یادگار بنانے کے لئے کراچی کے ایک تھیم پارک کا انتخاب کیا اور وہاں سالگرہ کی تقریب کا انتظام کیا اور ساتھی اداکاروں کو بھی اس میں مدعو کیا
اس سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو اور تصویرں سوشل میڈیا پرخوب گردش کر رہی ہیں جو عاصم اور ہانیہ کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کی جارہی ہیں۔

ہانیہ نے اپنے قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی 23ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔عاصم کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں نمایاں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی کے چرچے ہیں۔ گہری دوستی سوشل میڈیا پر تو نظر آتی ہی ہے، بیشتر تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں