پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پروموشن مہم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز آج کل اپنی ٹیم کی پروموشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، کپتان سرفراز احمد مختلف اسکولز تو احمد شہزاد ٹیم کی پروموشن کے لیے شاپنگ مال پہنچے۔

پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلئیرز نے اپنی ٹیم کی پروموشن مہم جاری رکھی ہوئی ہے، کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے مختلف اسکولوں میں کوئٹہ کوئٹہ کے نعرے لگوائے۔

کوئٹہ میں احمد شہزاد نے گلیڈی ایٹرز کی خوب پروموشن کی، ان کے ساتھ اس مہم میں منیجر اعظم خان سمیت احسان علی اور عبدالناصر بھی موجود تھے۔

ادھر احسان علی کراچی کے نجی اسکول گئے، جہاں انہوں نے اسکول کے طلبا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں