بزنس لنک انٹرنیشنل کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ

صدرپریس کلب امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر،حبیب خان غوری ودیگر کا تقریب کے انعقاد پرمبارکباد
کراچی : بزنس لنک انٹرنیشنل نیوز (BLI)کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اورفوٹوگرافرایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار اورباوقار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں کراچی پریس کلب کے صدرامتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر جبکہ گورننگ باڈی کے ممبرسعید لاشاری اورلیاقت مغل کے علاوہ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے صدر اطہرحسین شاہ ،نائب صدر جاوید جئے جا اورسیکریٹری ابوالحسن نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ دیگرمہمانوں میں کراچی پریس کلباورPFUJکے سابق صدر سینئر صحافی حبیب خان غوری ،آرٹس کونسل آف پاکستان کی گورننگ باڈی کے رکن سید اسجد بخاری اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصرسجاد ،سیکریٹری عبدالغفور شورو ممتاز دانشور ڈاکٹرعالیہ امام، سینٹ جوزف کانوویننٹ اسکول کی پرنسپل سسٹرایلزبتھ نیامت، ڈاکٹرحبیبہ، ڈاکٹرسطوت عسکری، بی ایل آئی نیوز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر فہیم صدیقی، سینئر صحافی صغیر شاہدانصاری، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ طارق اسلم، پیپلزپارٹی کے رہنما مشتاق سومرو، مسلم لیگ (ن)کے رہنما سلمان خان، سینئرجنرلسٹ شمس کیریو، سینئر صحافی کرم اﷲ شاہ، سینئر جنرلسٹ اسلم شاہ ،

بی ایل آئی نیوز کے عباس شاہ، عزیزکھتری، غلام محمد بنگلانی، رضوان صابرمندرد،جاوید ٹاٹانی، بی ایل آئی نیوز کے کیمرہ مین حامد رائو،کیمرہ مین عمران، سینئرفوٹوگرافرمحمد نعیم ودیگرنے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے میزبان بی ایل آئی نیوز کے چیف رپورٹرعبدالستار مندرہ نے شرکاء کوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا بی ایل آئی کی جانب سے آنے والے تمام مہمانوں کوسندھ کی ثقافت اجرک پہناٸی گٸی اورشیلیڈزبھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بی ایل آئی کے چیف رپورٹر عبدالستار مندرہ نے کہاکہ ہم آئندہ بھی ایسے پروگرامز کرنے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے بھرپورتعاون پر پی ایم اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاجبکہ اس پروگرام کے چیف آرگنائزر عبدالستار مندرہ اورنیوز میڈیا نیوز نیٹ ورک کے چیف رپورٹر محمد علی کامریڈ تھے جبکہ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض معروف کمپیئرنادرشیخ اورنادیہ بٹ نے انجام دیئے۔بی ایل آئی کی جانب سے تقریب کے انعقاد پر صدرپریس کلب امتیاز خان فاران ،سیکریٹری ارمان صابر،سینئرصحافی حبیب خان غوری،عبدالغفورشورو،اسجد بخاری،ڈاکٹرعالیہ امام،ایلزبتھ نیامت ،پیپ کے صدراطہرحسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ عبدالستار مندرہ اورمحمد علی کامریڈ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تمام صحافی حضرات کی خدمات ان کے لئے حاضر ہیں اوراس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے صحافیوں کی دل جوئی ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں