کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، جرمنی اور آسٹریلیا کامیاب

کبڈی ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے جاری ہیں اور گزشتہ روز کھیلے گئے تین مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن بھارت، جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

منگل کو لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچز میں دفاع چیمپیئن بھارت نے سیرا لیون کے خلاف میچ میں ہاف ٹائم پر 8-22 کی برتری حاصل کرنے کے بعد اسے مزید مستحکم کرتے ہوئے میچ میں 18-45 کے مارجن سے فتح سمیٹی۔

جرمنی اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع تھی لیکن جرمنی نے اپنی حریف کو باآسانی 24-53 سے زیر کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

دن کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے آذربائیجان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 24-53 کے اسکور سے مات دے دی۔
ب یہ ایونٹ فیصل آباد منتقل ہو گیا ہے جہاں بدھ اور جمعرات کو میچز کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد کے بعد ایونٹ گجرات منتقل ہو گا اور جمعہ کو گجرات کے عوام عالمی پہلوانوں کو اپنے سامنے دنگل کرتے دیکھیں گے۔

آخر میں ایونٹ کی دوبارہ لاہور واپسی ہو گی جہاں 15 اور 16فروری کو بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل مقابلے منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں