فیصل قریشی کا نیا ڈراما بااثر وڈیرے کی کہانی

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین کردار نبھاچکے ہیں۔

اس وقت فیصل قریشی اپنے نئے ڈرامے میں ایک منفی کردار نبھارہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ مدیحہ امام بھی موجود ہیں۔
جیو ٹیلی ویژن پر جلد نشر ہونے والے اس ڈرامے میں فیصل قریشی نے طاقتور وڈیرے کا کردار نبھایا ہے جبکہ مدیحہ امام ایک آر جے بنی ہیں۔

ٹیزرز میں دکھایا گیا کہ فیصل قریشی مدیحہ امام کے شو پر انٹرویو دینے کے لیے پہنچتے ہیں جہاں وہ انہیں پسند کرلیتے ہیں
عدازاں وہ مدیحہ امام سے زبردستی شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد ڈرامے کی اصل کہانی کا آغاز ہوگا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کا کردار بہت منفرد ہے، نہ تو اسے مکمل طور پر منفی کہا جائے گا اور نہ ہی یہ بالکل مثبت ہوگا۔

خیال رہے کہ اس طرح کی کہانی پر مبنی یہ پہلا ڈراما نہیں، اس سے قبل اے آر وائے ڈجیٹل پر ‘میرا سائیں’ نامی ڈراما بھی اس ہی قسم کی کہانی پر مبنی تھا
اس سے قبل ان دونوں نے ‘بابا جانی’ نامی ڈرامے میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

فیصل قریشی نے اپنے ڈرامے ‘بشر مومن’ میں بھی منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کا بہت اچھا ردعمل موصول ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں