دہلی کے شہریوں نے گوتم گھبیر کو اصلیت دکھا دی

نئی دہلی کے انتخابات میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی بھرپور کوشش کی مگر نئی دہلی کے لوگوں کو متاثر نہ کر سکی۔ زہر اگلنے والے گوتم گھمبیر اپنی شکست پر نفرت کی زبان بھول گئے اور ریاستی انتخابات شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندرکیجریوال کو فتح پر مبارک باد دی۔ ا
واضح رہے کہ مسلم مخالف پالیسیاں بی جے پی کی سیاست کو لے ڈوبی،نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی57 نشستوں کیساتھ آگے، بی جے پی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے8فروری کو ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ کی گنتی اور نتائج کا اعلان آج کیاجائیگا۔کانگریس نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں اس بار بھی کوئی نشست نہیں جیت سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں