غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے بے چین

20فروری سے شروع ہونے والے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کے لیے ناصرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں، جس کا ا ظہار وہ اپنے پیغامات میں کر رہے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 4 کی رنر اپ ٹیم پشاور زلمی میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی قومی زبان اردو میں ٹوئٹس لکھ کر پی ایس ایل کے لیے اپنی بے صبری کا اظہار کر رہے ہیں
ویڈیو میں ڈیرن سمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان واپس آکر بے حد خوش ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام 34 میچز ملک کے 4 مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں