پروگریسو گروپ سٹی 42 کے مالک محسن نقوی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے چینل پر رضوان ملک اور دیگر ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے پر معافی مانگیں

پروگریسو گروپ سٹی 42 کے مالک محسن نقوی سے مطالبہ کرتا ہے کہ
1.وہ اپنے چینل پر رضوان ملک اور دیگر ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے پر معافی مانگیں
2.رضوان ملک کے اہل خانہ کے لیے کم از کم دس لاکھ روپے امداد اور لائف ٹائم تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کریں
3.سٹی 42 گروپ کے تمام ورکرز کی بقایا تنخواہیں فی الفور ادا کریں
4.باقی تمام صحافتی ادارے، جہاں ورکرز کا استحصال کیاجارہا ہے اور بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، وہ بھی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کریں
حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ جو ادارہ ہر ماہ ورکرز کی تنخواہیں ادا نہیں کرے گا اس کو سرکاری و پرائیویٹ ادارہ اشتہار نہیں دے گا
جبکہ سٹی 42گروپ کے مالک کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جارہا ہے کہ چینل پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے ورنہ 12 فروری بروز بدھ 3 بجے سٹی 42 کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مرحوم ساتھی کے حق اور دیگر متاثرہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے شرکت یقینی بنائیں
پروگریسو گروپ

اپنا تبصرہ بھیجیں