سندھ ہائی کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے، عدالت نے مرید عباس کی بیوہ زارا عباس اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے 13 فروری کو جواب طلب کیاہے، اس سے قبل ٹرائل کورٹ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق مرید عباس کے قتل میں استعمال ہونے والا پستول عادل زمان کے نام پر تھا اورملزم عادل زمان قتل کے موقع پر مرکزی ملزم عاطف زمان کے ساتھ موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں